Input your search keywords and press Enter.

مقبوضہ کشمیر میں کسانوں کا مجوزہ ریلوے لائن کے خلاف احتجاج

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم ۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کسانوں نے کاکہ پورہ شوپیان کی مجوزہ ریلوے لائن کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے اسے اپنے ذریعہ معاش کے لئے تباہ کن قرار دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق احتجاج کرنے والے کسانوں نے خبردار کیا کہ مجوزہ منصوبے سے زرخیز زرعی زمین اور سیب کے صدیوں پرانے باغات تباہ ہو جائیں گے جس سے ہزاروں خاندانوں کے ذریعہ معاش کو خطرہ ہو گا۔ ریلوے حکام کی طرف سے زمین کی نشاندہی کے خلاف بزرگوں اور خواتین سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے احتجاج میں شرکت کی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آنسو بہاتے باغ مالکان نئے نصب شدہ لوہے کے کھمبوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور خدشات کا اظہار کر رہے ہیں کہ اس منصوبے سے ان کی روزی روٹی کا واحد ذریعہ تباہ ہو جائے گا۔ مجوزہ ریلوے لائن 30 سے زائد دیہات سے گزرے گی اور یہ علاقہ سیب کی کاشت کے لیے مشہور ہے۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *