Input your search keywords and press Enter.

بھارتی مظالم سے آزادی کے لئے کشمیریوں کے عزم کو توڑا نہیں جا سکتا، حریت رہنما

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل نیوز ـ غیرقانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں حریت رہنمائوں نے کہا ہے کہ کشمیری عوام جدوجہد آزادی کے لئے اپنے عزم پر قائم ہیں اور جب تک وہ بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حق خودارادیت حاصل نہیں کر لیتے، اپنی مزاحمت جاری رکھیں گے۔ ذرائع کے مطابق حریت رہنمائوں نے سرینگر سے جاری اپنے بیانات میں کہا کہ بھارتی حکام کی جانب سے قتل و غارت، من مانی گرفتاریاں، تشدد اور دیگر جابرانہ اقدامات بھارتی قبضے سے آزادی حاصل کرنے کے کشمیریوں کے عزم کو کمزور کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے عوام کی طرف سے کئی دہائیوں سے جاری قربانیاں مادر وطن کی آزادی کے لیے ان کے غیر متزلزل عزم کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ حریت رہنمائوں نے کہا کہ کشمیری عوام بھارتی گولیوں اور جیل کی سلاخوں سمیت ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں لیکن نئی دہلی کی غاصبانہ پالیسیوں کے سامنے کبھی ہتھیار نہیں ڈالیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کی زیرقیادت بھارتی حکومت نے مقبوضہ علاقے میں ظلم و جبر کی مہم تیز کر دی ہے، اس کے باوجود وہ انصاف، آزادی اور اپنے وقار کا مطالبہ کرنے والے کشمیریوں کے عزم کو توڑنے میں ناکام رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے پاس بھارت کے غیر قانونی قبضے اور خطے میں آبادی کا تناسب، سیاسی اور ثقافتی شناخت کو تبدیل کرنے کی کوششوں کے خلاف اپنی پرامن جدوجہد جاری رکھنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔

 

حریت رہنمائوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام بھارت کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے اور اپنے منفرد تشخص اور تاریخی حقوق کے تحفظ کے لیے متحد ہیں۔ انہوں نے تحریک آزادی کشمیر کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیوں سے لوگوں کے عزم کو تقویت اور نئی نسلوں کو اس مشن کو جاری رکھنے کی ترغیب ملی ہے۔انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ وہ دن دور نہیں جب جموں و کشمیر کے لوگ آزادی کی صبح اور انصاف کا بول بالا دیکھیں گے۔ حریت رہنماﺅں نے کہاکہ علاقے پر بھارت کا مسلسل فوجی قبضہ اور بڑے پیمانے پر فوجیوں کی تعیناتی عالمی برادری کے لیے ایک سنگین چیلنج ہے جس کی ذمہ داری ہے کہ وہ تنازعہ کشمیر کے بارے میں اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں پر عمل درآمد کو یقینی بنائے۔ انہوں نے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ علاقے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خاتمے اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق تنازعہ کشمیرکے پرامن حل کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *