سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم ۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز نے اپنی ظالمانہ کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے شوپیان اور سرینگر سے پانچ افراد کو گرفتار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی فورسز نے شوپیان کے علاقوں سیدھو سے اویس احمد لون، شاہ لٹو سے معشوق احمد شاہ اور چیک چولند سے سبزار احمد گنائی کو کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے دعویٰ کیا کہ یہ افراد ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔ تینوں کو جموں کی کوٹ بھلوال جیل منتقل کیا گیا ہے۔ دریں اثناء بھارتی پولیس کی سائبر سکیورٹی ونگ نے سرینگر کے علاقے راجباغ سے دو افراد کو گرفتار کیا ہے جن کی شناخت آرم واری راجباغ کے ظفر احمد میر اور نیپال سے تعلق رکھنے والے سودیپ کے طور پر ہوئی ہے۔
بھارتی فورسز نے شوپیان اور سرینگر سے پانچ افراد گرفتار کر لئے
