Input your search keywords and press Enter.

نیشنل کانفرنس دفعہ 370اور ریاستی حیثیت کی بحالی کے لیے پرعزم ہے: میر سیف اللہ

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل نیوز (سرینگر) :غیر قانونی طورپربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرکے وزیر میر سیف اللہ نے بھارت کے مختلف علاقوں میں تجارت اور تعلیم کے حصول کیلئے مقیم کشمیریوں کو جانچ پڑتال کے نام پر نشانہ بنائے جانے پر مودی کی بھارتی حکومت پر کڑی تنقید کی ہے ۔

ذرائع کے مطابق منصوبہ بندی، ترقی ، ثقافت اور امورِ نوجوانان کے وزیر میر سیف اللہ نے کپواڑہ کے علاقے کرالپورہ میں صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے سوال کہاکہ کشمیریوں نے آخر کیا جرم کیا ہے؟ بی جے پی حکومت کو اس جانچ پڑتا ل کو ختم کرنا چاہیے جس کے ذریعے بھارت کی مختلف ریاستوں میں کاروبار کرنے والے کشمیریوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے دفعہ370، ریاستی حیثیت اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے پرچم کی بحالی کے لیے کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔دفعہ 370 اور 35 اے، جموں و کشمیر کا پرچم، آئین اور ریاستی حیثیت نیشنل کانفرنس سے وابستہ رہے ہیں اور ہم ان چیزوں کو واپس لانے کے لیے پرعزم ہیں۔میرسیف اللہ نے کہاکہ ہم نے عہد کیا ہے کہ جو کچھ ہم سے چھین لیا گیا ہے، ہم اسے واپس لائیں گے۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *