Input your search keywords and press Enter.

بھارتی فوج نے”وی جی ڈی“ ارکان کو ہتھیاروں کی تربیت دینے کا عمل تیز کر دیا

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم ۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج نے بدنام زمانہ ملیشیا ویلج ڈیفنس گارڈز (وی جی ڈی) کو ہتھیاروں کی تربیت دینے کا عمل تیز کر دیا ہے۔ وی جی ڈی جموں خطے میں خاص طور پر سرگرم ہے۔ ذرائع کے مطابق ضلع ڈوڈہ کے 17 کے قریب دور دراز دیہاتوں کے 150 کے قریب وی ڈی جی ارکان جن میں کئی خواتین بھی شامل ہیں بھارتی فوج کی نگرانی میں تربیت حاصل کر رہے ہیں۔ تربیت میں خودکار ہتھیاروں کا چلانا، بنکروں کی تعمیر وغیرہ شامل ہیں۔ یہ تربیتی پروگرام ڈوڈا ضلع ہیڈکوارٹر سے تقریباً 90 کلومیٹر دور بھلیسہ علاقے میں شنگنی میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ بھارتی فورسز نے ان علاقوں میں پہلے ہی بڑے پیمانے پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں شروع کر رکھی ہیں۔ بھارتی فوج نے وی جی ڈی ارکان کو نئی جدید رائفلیں بھی فراہم کی ہیں۔ ویلیج ڈیفنس گارڈز کا نام پہلے ویلیج ڈیفنس کمیٹی تھا۔ بھارتی فوج نے یہ ملیشیا جموں کے مسلمانوں کے خلاف کارروائیوں کے لیے قائم کر رکھی ہے۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *