سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم ۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نئی دہلی کے زیر کنٹرول سٹیٹ انویسٹی گیشن تایجنسی (ایس آئی اے) کی ٹیموں نے پولیس اہلکاروں کے ہمراہ ایک زیرحراست کشمیری نوجوان کے گھر پر چھاپہ مارا۔ ذرائع کے مطابق نوجوان کے گھر پر سرینگر کے علاقے نوگام میں چھاپہ مارا گیا۔ پولیس حکام نے خود تصدیق کی کہ چھاپہ ایک ایسے شخص کے گھر پر مارا گیا جو اس وقت نوگام تھانے میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون ”یو اے پی اے“ کے تحت ایک جھوٹے مقدمے میں بند ہے۔ دریں اثناء بھارتی فورسز نے جموں خطے کے ڈوڈ ہ اور کشتواڑ اضلاع کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔
سرینگر, زیر حراست کشمیری نوجوان کے گھر پر ایس آئی اے کا چھاپہ
