سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم ۔ آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے عالمی برادری بالخصوص اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی خواہشات اور اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق حل کرنے میں اپنا موثر کردار ادا کرے۔ ذرائع کے مطابق بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے یوم حق خودارادیت کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ کشمیری عوام نے اپنے حق خودارادیت کے حصول کے لیے بے شمار قربانیاں دی ہیں اور انہیں اپنے اس ناقابل تنسیخ حق کی ضمانت اقوام متحدہ نے فراہم کی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت تمام تر ظلم و تشدد کے باوجود کشمیریوں کے جذبہ حریت کو کمزور کرنے میں ناکام رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے مسلسل جبر کے سامنے کشمیری عوام کا عزم اس بات کا ثبوت ہے کہ کوئی بھی ظلم انہیں خاموش یا محکوم نہیں کر سکتا۔ صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ بھارتی افواج نے کشمیر میں ظلم و تشدد کی تمام حدیں پار کر دی ہیں، لیکن ان مظالم کے باوجود کشمیری عوام ظلم کے خلاف ڈٹے ہوئے ہیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ عالمی برادری اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے، جن میں کشمیری عوام کو حق خودارادیت کی ضمانت دی گئی ہے۔
عالمی برادری اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اپنا اہم کردار ادا کرے، بیرسٹر سلطان
