Input your search keywords and press Enter.

یوم حق خودارایت کے سلسلے میں پیٹربورو میں تقریب کا انعقاد، کشمیریوں سے اظہار یکجہتی

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم ۔ یوم حق خودارادیت کے موقع پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے کشمیر کمپین گلوبل کے زیراہتمام پیٹربورو کونسل میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سیاسی، سماجی اور انسانی حقوق کے کارکنوں سمیت مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق شرکاء میں سابق رکن پارلیمنٹ اور کیمبرج کے موجودہ میئر پال برسٹو، کونسلر اشفاق احمد، کونسلر امجد اقبال، کونسلر اورنگزیب، کونسلر قیصر، کونسلر امتیاز علی، مسلم لیگ نواز کے رہنما راجہ نوید عارف، ایڈووکیٹ امجد فاروق، ڈسٹرکٹ کونسلر غفارت شہید، مسلم لیگ نواز کے مرکزی رہنما راجہ جاوید اقبال، کشمیر کمپین گلوبل کے چیئرمین ظفر قریشی اور سیکرٹری جنرل اشفاق احمد شامل تھے۔ تقریب کے آغاز میں کشمیر کمپین گلوبل پیٹربورو کے چیئرمین راجہ اعجاز شیخ نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ 5 جنوری عالمی برادری کی طرف سے کشمیری عوام سے کیے گئے وعدے کی یاد دلاتا ہے کہ انہیں اپنے مستقبل کا فیصلہ اپنی مرضی کے مطابق کرنے دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا بدقسمتی سے یہ وعدہ پورا نہیں ہوا۔

کشمیر کمپین گلوبل کے ڈپٹی سیکرٹری ڈاکٹر اشفاق نے کشمیر کی تاریخ، مقبوضہ جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال اور عالمی برادری کی ذمہ داری کے بارے میں تفصیل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ بیانات کے بجائے عملی اقدامات کئے جائیں۔کشمیر کمپین گلوبل کے چیئرمین ظفر قریشی نے یوم حق خود ارادیت کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے یقین ظاہر کیا کہ بھارتی جبر کے باوجود کشمیری عوام کی جدوجہد بالآخر کامیاب ہو گی۔ سابق رکن پارلیمنٹ پال برسٹو نے کہا کہ جو بھی حقیقی معنوں میں انسانی حقوق پر یقین رکھتا ہے وہ کشمیر کے مسئلے پر خاموش نہیں رہ سکتا۔ کونسلر امجد اقبال نے کہا کہ مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ تنازعہ ہے اور اس کے منصفانہ حل کے لیے اب سنجیدہ اور عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *