Input your search keywords and press Enter.

نئی دلی، ”این آئی اے“ عدالت نے 2 کشمیریوں کو جھوٹے مقدمے میں 15 برس قید کی سزا سنائی

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم ـ بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کی ایک خصوصی عدالت نے دو کشمیریوں کو ایک جھوٹے مقدمے میں 15 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ ذرائع کے مطابق مقبوضہ وادی کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے رہائشیوں ظہور احمد پیر اور نذیر احمد پیر کو ستمبر 2017ء میں گرفتار کیا گیا تھا۔ این آئی اے نے ان کے خلاف مارچ 2018ء میں فرد جرم داخل کی تھی۔ عدالت نے انہیں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون”یو اے پی اے“ کے تحت 15،15 برس قید کی سزا سنائی۔ انہیں ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانہ بھی کیا گیا۔ این آئی اے نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ دنوں عسکریت پسندوں کو پناہ اور خوراک وغیرہ مہیا کرتے رہے ہیں۔ یاد رہے کہ اس وقت حریت رہنماﺅں اور کارکنوں سمیت چار ہزار سے زائد کشمیری جھوٹے مقدمات کے تحت جیلوں اور عقوبت خانوں میں بند ہیں۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *