Input your search keywords and press Enter.

میرواعظ عمر فاروق ایک بار پھر دنیا کی 5سو بااثر ترین مسلم شخصیات میں شامل

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل نیوز (اسلام آباد) :کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میرواعظ محمد عمر فاروق کو ایک بار پھر دنیا کی 500 بااثر ترین مسلم شخصیات میں شامل کیا گیا ہے۔ اردن میں قائم رائل اسلامک اسٹریٹجک اسٹڈیز سینٹر (آر آئی ایس ایس سی) کی جانب سے شائع ہونے والی معروف سالانہ اشاعت” دی مسلم 500“ کے سال 2027ءکے ایڈیشن میں میرواعظ مسلسل تیرہویں مرتبہ اس فہرست میں شامل کیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اشاعت میں میرواعظ کو سیاسی شخصیات کے زمرے میں شامل کرتے ہوئے انہیں کشمیر کے چودھویں میرواعظ کی حیثیت سے متعارف کرایا گیا ہے، جنہوں نے1990میں اپنے والد میر واعظ مولوی محمد فاروق کی شہادت کے بعد محض 17 برس کی عمر میں میر واعظ کی دینی ذمہ داریاں سنبھالیں۔ اشاعت میں مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے مذاکرات اور پررامن ذرائع اختیار کرنے کے حوالے سے ان کے دیرینہ اور مسلسل مو قف کا بھی اعتراف کیا گیا ہے۔

سال 2027ءکے ایڈیشن میں خصوصی طور پر اس بات کو اجاگر کیا گیا ہے کہ میرواعظ پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات کو پائیدار امن کے حصول کا واحد راستہ قرار دیتے ہوئے بار بار اس کی وکالت کرتے رہے ہیں“ اور ساتھ ہی ”علاقائی مسائل کے سلسلے میں عدم تشدد پر مبنی طرزِ عمل اور پرامن جدوجہد“ پر زور دیتے ہیں۔

اشاعت میں اگست 2019ءسے ستمبر 2023ءتک میرواعظ کی گھر میں طویل نظر بندی کا بھی ذکر کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ ”انہیں اب بھی بھارتی انتظامیہ کی طرف سے وقفے وقفے سے نظربندیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *