Input your search keywords and press Enter.

حریت کانفرنس کا شہید آزادی پسند رہنما غلام محمدبُلہ کو خراج عقیدت

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم ـ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے معروف کشمیری حریت پسند رہنما غلام محمد بلہ کو ان کے 51ویں یوم شہادت پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقے سوپور سے تعلق رکھنے والے غلام محمد بلہ کو 15 فروری 1975ء کی شب سینٹرل جیل سرینگر میں تشدد کر کے شہید کیا گیا تھا، انہیں بھارتی پولیس نے کسی کو بتائے بغیر رات کے اندھیرے میں سوپور میں سپرد خاک کر دیا تھا۔ غلام محمد بلہ کو بھارتی پولیس نے سوپور میں اندرا عبداللہ معاہدے کے خلاف احتجاجی ریلی کی قیادت کرنے پر گرفتار کیا اور بعد میں سینٹرل جیل سرینگر میں دوران حراست شہید کر دیا تھا۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں غلام محمد بلہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری شہداء کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا اور ان کے مشن کو ہر قیمت پر پورا کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکمران 1947ء سے طاقت کے ذریعے کشمیریوں کی آواز کو دبانے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن وہ نہ ماضی میں کامیاب ہوئے اور نہ مستقبل میں کامیاب ہون گے۔

دریں اثناء کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے رہنما محمود احمد ساغر نے شہید بلہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت کی بھارتی وزیراعظم اندرا گاندھی اور شیخ محمد عبداللہ کے درمیان معاہدہ سامنے آنے پر جموں و کشمیر میں غیر معمولی ہنگامہ آرائی ہوئی اور کشمیری عوام میں شیخ عبداللہ اور بھارتی قیادت کے خلاف شدید غم و غصہ پایا جاتا تھا۔ معاہدے کے خلاف مقبوضہ علاقے میں عوامی احتجاجی تحریک شروع ہو گئی اور شہید غلام محمد بلہ کو سوپور میں اسی طرح کے ایک مظاہرے کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *