Input your search keywords and press Enter.

قابض حکام کی بے حسی کے خلاف سرینگر میں خصوصی افراد کا احتجاج

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم ـ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں خصوصی افراد نے قابض حکام کی بے حسی اور امتیازی سلوک کے خلاف سرینگر کے پریس انکلیو میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ذرائع کے مطابق احتجاجی مظاہرین نے انتظامیہ کے خلاف نعرہ بازی کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کی دیرینہ شکایات کو دور کرنے میں ناکام رہی اور اس نے بار بار کی جانے والی درخواستوں کو نظرانداز کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کئی بار یقین دہانیوں کے باوجود علاقے میں خصوصی افراد کے حقوق اور فلاح و بہبود کے لیے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کیے گئے۔ پلے کارڈز اٹھائے ہوئے مظاہرین نے بتایا کہ انہیں ناکافی انفراسٹرکچر، روزگار کے مواقع کی کمی اور تاخیر سے ملنے والی امداد کی وجہ سے بے پناہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل جموں میں بھی ایسا ہی احتجاج کیا گیا تھا لیکن کوئی بھی حکومتی نمائندہ ان کے ساتھ بات چیت کرنے یا ان کے مطالبات سننے کے لیے آگے نہیں آیا۔ مظاہرین نے خصوصی افراد کے حقوق سے متعلق قانون کے موثر نفاذ کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے سرکاری ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن سے متعلق دفعات کو سختی سے نافذ کرنے کے ساتھ ساتھ قانون کے تحت فلاحی اقدامات میں توسیع کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے خصوصی افراد کے نمائندوں کے ساتھ بات چیت شروع کرنے اور تمام محکموں کی طرف سے عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے نگرانی کا طریقہ کار قائم کرنے کا مطالبہ کیا۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *