Input your search keywords and press Enter.

مقبوضہ کشمیر، ایس آئی اے کی طرف سے 2 کشمیری نوجوانوں کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم ـ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نئی دلی کے زیر کنٹرول ریاستی تحقیقاتی ادارے (ایس آئی اے) نے ٹاڈا اور پوٹا عدالت کی طرف سے سرینگر کے رہائشی دو کشمیری حریت کارکنوں کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرائے ہیں۔
ذرائع کے مطابق سرینگر میں این آئی اے ایکٹ کے تحت نامزد ایڈیشنل سیشن جج (ٹاڈا/پوٹا) اور خصوصی جج منجیت رائے کی عدالت نے مبینہ طور پر بھارت مخالف اور آزادی پسند سرگرمیوں سے وابستگی سے متعلق مقدمے میں دو مفرور کارکنوں کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرنے کا حکم دیا ہے۔ سوپور کے رہائشی امتیاز احمد کانڈو اور منظور احمد خان کے خلاف آزادی پسند سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔ عدالت نے 3 دسمبر 2022ء کو دونوں کشمیری نوجوانوں کے خلاف چارج شیٹ دائر کی تھی، جس کے بعد دونوں مبینہ طور پر لاپتہ ہو گئے تھے۔ مبصرین کے مطابق مودی کی بھارتی حکومت کالے قوانین کے تحت این آئی اے اور ایس آئی اے جیسی بدنام زمانہ ایجنسیوں کو کشمیری نوجوانوں کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کر رہی ہے جو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنے حق خودارادیت کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ مودی حکومت کے ان وحشیانہ اقدامات کا مقصد کشمیریوں کو بھارتی تسلط سے آزادی کے جائز مطالبے سے دستبردار ہونے پر مجبور کرنا ہے۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *