Input your search keywords and press Enter.

اظہار حمایت و نصرت

بسم الله الرحمن الرحیم

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم ـ امتِ مسلمہ آج تاریخ کے نہایت حساس اور فیصلہ کن لمحات میں سے ایک لمحے میں کھڑی ہے، اور بلاشبہ آج کا دن تاریخ کے صفحات میں عظیم اہمیت کا حامل ہے۔ ایسے حالات میں حق کا دفاع، مظلوموں کی حمایت اور ظلم و استکبار کے مقابلے میں ثابت قدم رہنا ایک مقدس دینی اور انسانی فریضہ ہے۔

ہم اپنی غیر متزلزل وفاداری، مکمل حمایت، اخلاص اور بے پایاں عقیدت کے ساتھ حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای کے ساتھ اپنی دینی و قلبی وابستگی کا اعلان کرتے ہیں۔

ہم یہ عہد کرتے ہیں کہ ہم تمام انسانوں کے جائز حقوق کے دفاع اور مظلوموں کی حمایت کیلئے اس رہبر عظیم کے پرچم تلے کھڑے رہیں گے اور حق و صداقت کیلئے ہمیشہ آواز بلند کرتے رہیں گے۔

یہ بیان ہمارے ایمان، ضمیر اور انسانی ذمہ داری کا مظہر ہے، اور ہم اس کی پاسداری کرتے ہوئے ظلم و ستم کے خلاف اپنی اخلاقی، سیاسی ، علمی، اور قلمی جدوجہد کو مسلسل جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہیں۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *