Input your search keywords and press Enter.

مقبوضہ کشمیر: بانڈی پورہ گریز سڑک برفباری کی وجہ سے ٹریفک کیلئے بند

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم ـ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں برفباری کیوجہ سے بانڈی پورہ گریز سڑک آج ٹریفک کیلئے( ہفتہ ) بند ہو گئی ۔شاہراہ پر چالیس کے لگ بھگ گاڑیاں پھنس گئی تھیںجنہیں ریسکیو کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ریسکیو آپریشن بارڈر روڈز آرگنائزیشن (بی آر او) نے کیا اورتمام پھنسے ہوئے مسافروں کو بحفاظت محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا ۔ سڑک کے متاثرہ حصے کوبحال کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔
وادی گریز میں حالیہ دنوں میں تازہ برف باری ہوئی ہے، جس سے انتظامیہ کو الرٹ جاری کرنے اور احتیاط کے طور پر 85 کلومیٹر کے راستے پر نقل و حرکت پر پابندی لگانے پر مجبور کیا گیا ہے۔
دریں اثنامقبوضہ علاقے کے محکمہ موسمیات نے اگلے 24 گھنٹوں کے دوران بارش اور برف باری کا سلسلہ جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ 

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *