Input your search keywords and press Enter.

عالمی برادری مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی صورتحال کا سنجیدگی سے نوٹس لے

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل نیوز (اسلام آباد) :صدر آصف علی زرداری نے عالمی برادری بالخصوص اقوام متحدہ اور بین الاقوامی انسانی حقوق تنظیموں پر زور دیا ہے کہ وہ بھارت کے غیرقانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال کا سنجیدگی سے نوٹس لیں۔

ذرائع کے مطابق صدر مملکت نے یوم سیاہ کشمیر پر اپنےپیغام میں کہا کہ گزشتہ آٹھ دہائیوں سے بھارتی غیرقانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کے عوام نے تشدد، جبر اور بنیادی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی وجہ سے شدید مصائب برداشت کئے ہیں۔ کشمیریوں کی نسلوں نےانصاف، وقار اور آزادی کے حصول کے لیے بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔ نامساعد حالات کے باوجود ان کا حوصلہ اور عزم اپنے نصب العین سے پختہ وابستگی کا ثبوت ہے۔بنیادی آزادیوں پر مسلسل پابندیاں، فوجی موجودگی میں نمایاں اضافہ، گرفتاریاں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی رپورٹس بدستور باعث تشویش ہیں اور عالمی برادری کی مسلسل توجہ کی ضرورت کو اجاگر کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 5 اگست 2019ء کے بعد صورتحال مزید بگڑ گئی جب بھارت نے یکطرفہ طور پر جموں و کشمیر کی آئینی اور قانونی حیثیت تبدیل کرنے کی کوشش کی۔صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ یومِ سیاہ جموں و کشمیر محض یاد دہانی کا دن نہیں بلکہ یہ تنازعہ جموں و کشمیر کے پرامن اور منصفانہ حل کے عزم کی تجدید کا موقع بھی ہے۔ ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارتی غیرقانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کے عوام کی غیر متزلزل اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *