سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل نیوز ـ ذراِئع کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 23 جون شام 5 بجے مقرر کر دی گئی ہے، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 24 جون کو صبح 8 بجے سے ہو گی، امیدواروں کی فہرست 24 جون کو ہی جاری کر دی جائے گی۔ فیصلوں کے خلاف اپیلیں 25 تا 28 جون دائر کی جا سکیں گی، الیکشن کمیشن اپیلوں کی سماعت 29 اور 30 جون کو کرے گا، کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 3 جولائی دوپہر 2 بجے مقررکی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق حتمی امیدواروں کی فہرست معہ انتخابی نشانات 5 جولائی کو جاری ہو گی۔
آزاد کشمیر الیکشن کمیشن نے انتخابی شیڈول میں ترمیم کر دی
