Input your search keywords and press Enter.

کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں نے27 اکتوبر کو یوم سیاہ منایا

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل نیوز (سرینگر) :کنٹرول لائن کے دونوں جانب اوردنیا بھر میں مقیم کشمیری 27 اکتوبر کو یوم سیاہ منا رہے ہیں تاکہ دنیا کو یہ پیغام دیا جا سکے کہ بھارت نے ان کی مادر وطن پر غیر قانونی اور ان کی مرضی کے خلاف قبضہ کر رکھا ہے۔
یوم سیاہ منانے کی اپیل کل جماعتی حریت کانفرنس نے کی ہے۔ بھارتی فوج کی طرف سے27اکتوبر 1947کو علاقے پر حملے اور 5 اگست 2019کو نریندر مودی کی زیر قیادت ہندوتوا حکومت کی طرف سے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کے خلاف آزاد جموں و کشمیر، پاکستان اور دنیا بھر میں احتجاجی مارچ، ریلیاں اور سیمینارز کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔بھارتی فوجیوں نے 1947کو آج ہی کے دن تقسیم برصغیر کے منصوبے کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے جموں و کشمیر پر فوجی حملہ کیا اور کشمیری عوام کی مرضی کے بر خلاف اس پر غیر قانونی قبضہ جمالیا تھا۔کل جماعتی حریت کانفرنس نے اس موقع پر عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم عوام کو اپنے مادروطن پر بھارت کا ناجائز قبضہ ختم کرانے میں مدد کرے۔ حریت کانفرنس نے اپنے چیئرمین مسرت عالم بٹ، شبیر احمد شاہ، محمد یاسین ملک، آسیہ اندرابی، ناہیدہ نسرین، فہمیدہ صوفی، نعیم احمد خان، ایاز اکبر، پیر سیف اللہ، راجہ معراج الدین کلوال ،بلال صدیقی ، مولوی بشیرعرفانی، مشتاق الاسلام، عبدالاحد پرہ، ظفر اکبر بٹ اور خرم پرویزسمیت غیر قانونی طور پر نظر بندتمام سیاسی قیدیوں کی فوری رہائی کے اپنے مطالبے کو دہرایا۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *