Input your search keywords and press Enter.

عمر عبداللہ کی جموں وکشمیر کی ریاستی حیثیت کی بحالی میں ناکامی پر مودی حکومت پر تنقید

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم ـ غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جموں وکشمیر کی ریاستی حیثیت کی بحالی میں ناکامی پر مودی کی بھارتی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ حکومت اس مسئلے پر کوئی واضح جواب دیے سے قاصر ہے ۔

میڈیا سورسز کے مطابق عمر عبداللہ نے جموں میں جاری ایک بیان میں قانون ساز اداروں میں خواتین کے ریزرویشن پر عمل درآمد کے معاملے پر بھی حکومت پر تنقید کی ۔انہوں نے کہاکہ مودی حکومت نے جموں اور کشمیر کی ریاستی حیثیت کی بحالی کے بارے میں کوئی واضح جواب نہیں دیاہے اور صرف صحیح وقت کا انتظار کیا جارہاہے ۔عمر عبداللہ نے سوال کیا کہ کشمیریوںکو واضح طورپر بتایاجانا چاہیے کہ اگر مودی حکومت نے جموں وکشمیر کی ریاستی حیثیت کی بحالی کا وعدہ کیاہے تو اسے لازمی پورا کیاجانا چاہیے ۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *