Input your search keywords and press Enter.

میرواعظ عمر فاروق کا اودھمپور بس حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم ـ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنماء میر واعظ عمر فاروق نے ضلع ادھم پور میں ایک المناک سڑک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ادھم پور میں ایک مسافر بس پہاڑی علاقے میں الٹنے کے نتیجے میں 21افرادجاں بحق اور 29زخمی ہوگئے تھے۔میرواعظ نے سوشل میڈیا ایکس پر ایک پوسٹ میں اودھمپور بس حادثے میں جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کی۔مقامی لوگوں کے مطابق اس افسوسناک حادثے نے ایک بار پھر مقبوضہ علاقے کے پہاڑی علاقوں میں سڑکوں کی ابتر حالت اور حفاظتی اقدامات کے فقدان کو اجاگر کیا، جس کی وجہ سے بارہا جان لیوا حادثات رونما ہو چکے ہیں۔

ادھر انجمن شرعی شیعیان کے صدر آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے بھی اس واقعہ پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *