Input your search keywords and press Enter.

جموں وکشمیر میں غم و الم بھی منقسم ہیں جو تقسیم کی انسانی قیمت بیان کرتے ہیں : میرواعظ

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم ـ غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنمامیرواعظ عمرفاروق نے کنٹرول لائن کے آرپار منقسم خاندانوں کو درپیش مسلسل انسانی المیے پر گہرے دکھ اور تشویش کا اظہار کیاہے۔

ذرائع کے مطابق میرواعظ عمرفاروق نے ایکس پر جاری ایک بیان میں منقسم کشمیری خاندانوںکی انسانی جان کی قیمت کو اجاگرکرتے ہوئے انسانیت اور جمہوریت کے جذبے کے تحت بامعنی مکالمے پر زوردیا ہے۔انہوں نے کیرن کے ایک حالیہ واقعے کا حوالہ دیا جہاں ایک خاندان تقسیم کے باعث اپنے عزیز کو آخری وداع نہ کر سکا۔میرواعظ نے کہا کہ ایسے مناظر کشمیر کے بے شمار خاندانوں کی اذیت ناک حقیقت کی عکاسی کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کنٹرول لائن پر کیرن میں دریائے نیلم کے کنارے ایک بہن پاکستان کی جانب کھڑی تھی جبکہ اس کے بھائی کی میت دوسری طرف پڑی تھی۔ صرف چند گز کے فاصلے پر ہونے کے باوجود وہ تابوت کو دیکھ توسکتی تھیں لیکن بھائی کا چہرہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر میں تو غم و الم بھی منقسم ہیںجس سے تقسیم کی انسانی قیمت بیان ہوتی ہے۔میر واعظ نے اپنے ذاتی تجربے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود بھی ایک منقسم خاندان کا حصہ ہیںجن کے خاندان کے کئی افراد کنٹرول لائن کے اس پار رہتے ہیں، اس لیے وہ جدائی کے اس درد کو بخوبی محسوس کر سکتے ہیں جو خاص طور پر غم اور تکلیف کے لمحات میں شدت اختیارکر جاتا ہے۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *