Input your search keywords and press Enter.

اقوام متحدہ ، انسانی حقوق کے اداروں سے کشمیری نظر بندوں کی رہائی ،تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے کردار ادا کرنے کی اپیل

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم ـ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ حریت قیادت سمیت تمام کشمیری سیاسی نظربندوں کی رہائی کے لیے بھارتی قیاد ت پر دبا ئوڈالیں جنہیں محض سیاسی انتقام کے تحت جھوٹے مقدمات میں سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا گیا ہے۔ میڈیاسورسز کے مطابق حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارت نے حریت رہنمائوں ، کارکنوں، وکلائ، صحافیوں ، طلباء علما، انسانی حقوق اور سوسائٹی کے کارکنوں سمیت ہزاروں کشمیریوں کو مقبوضہ علاقے اور بھارت کی جیلوں میں بند کرکھا ہے جنہیں طبی سمیت تمام بنیادی سہولیات سے محروم رکھا گیا ہے ۔ترجمان نے کہا کہ اکثر لوگ دو دہائیوں سے زائد عرصے سے بند ہیں۔ ترجمان نے حریت کانفرنس کے سینئر رہنما شبیر احمد شاہ کے خلاف ایک پرانا جعلی مقدمہ کھولنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بی جے پی کی بھارتی حکومت کشمیری نظر بندوں کو غیر قانونی ھارتی قبضے کو چیلنج کرنے کی پاداش میں بڑے پیمانے پر انقام کا نشانہ بنا رہی ہے۔انہوںنے کہا کہ نظر بندوںکو طبی اور دیگر بنیادی سہولیات سے محروم رکھ کر ان کی صحت کیساتھ کھلواڑ کی جارہی ہے۔انہوںنے کہا کہ پرانے مقدمات کھولنے کا واحد مقصد غیر قانونی نظر بندیوں کو طول دینا ہے۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ بیس برس سے زائد عرصے سے مسلسل جیلوں میں ہیں ان میں ڈاکٹر محمد شفیع شریعتی، ڈاکٹر محمد قاسم فکتو، غلام قادر بٹ، نذیر احمد شیخ، محمد ایوب ڈار، محمد ایوب میر، جاوید احمد خان، واحد احمد نائیکو، عبدالحمید تیلی، محمد علی بھٹ، طارق احمد متو، محمود ٹوپی والا، بشیر احمد پانو،فیاض احمد ، شریف الدین گجر، محمد اشرف پیر، عبدالغنی گونی، لطیف احمد وازہ، علی محمد ، خالد محبوب پھلوان، مقصود احمد بٹ، فیروز احمد بٹ، پرویز احمد میر، محمد عباس وانی، فاروق احمد شیخ، عبدالمجید بابا اور فہد اللہ شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کو جیلوں میں برسہا پرس سے بند ان حریت رہنماں اور کارکنوں پر فخر ہے ، بھارت جبر و استبداد کے ہتھکنڈوں سے ان کے جذبہ آزادی کو دبا نہیں سکا ہے۔ حریت کانفرنس کے ترجمان نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس سے بھی اپیل کی کہ وہ نظر بندوں کی رہائی اور تنازعہ کشمیر کو عالمی کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کے لیے اپنا اثر و رسوخ استعمال کریں۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *