Input your search keywords and press Enter.

بھارت فالس فلیگ آپریشنوں اور الزام تراشی کی سیاست چھوڑ کر کشمیریوں کو حق خودارادیت دے، حریت کانفرنس

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل نیوز ـ (سرینگر)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے حق پر مبنی تحریک آزادی کشمیر اور پاکستان کے خلاف بھارتی سیاسی و عسکری قیادت کے بے بنیاد پروپیگنڈے اور بیانات کو سختی سے مسترد کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں ڈائریکٹر جنرل پولیس(ڈی جی پی) نے نالن پرباہتNalin Prabhat نے سری نگر میں ایک پریس کانفرنس کے دوران پاکستان پر انتہائی بھونڈے الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ بھارتی فورسز ”پاکستان کی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن جنگ میں مصروف ہیں“۔ انہوںیہ ہرزہ سرائی بھی کی پاکستان منشیات کی دہشت گردیnarco-terrorism بھی کر رہا ہے۔

حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری اپنے بیان میں ڈی جی پی کے بیان کو پاکستان اور حق پر مبنی کشمیریوں کی تحریک آزادی کو بدنام کرنے کی مذموم بھارتی مہم کا حصہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ علاقے میں شراب ، منشیات اور دیگر نشہ آور چیزوں کو خود فروغ دے رہا ہے اور اب اس نے انسداد منشیات مہم کی آڑ میں بھی کشمیریوں کے گھروں ، تجارتی مرکز اور دیگر املاک کی ضبطی اور مسماری کا مذموم عمل شروع کرکھا ہے اور حالہ عرصے کے دوران اس مہم کے دوران بیسیوں کشمیریوں کو جائیدادوں سے محروم کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت بے انتہا جبر ،سازشوں اور ریشہ دوانیوں کے ذریعے کشمیریوں کے جذبہ حریت کو دبانے میں ناکام ہو چکا ہے اور وہ اپنی ناکامیوں کو چھپانے کیلئے پاکستان کیخلاف ایک من گھڑٹ پروپیگنڈہ کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر بھارت کا حصہ نہیں بلکہ عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ خطہ ہے ، اقوام متحدہ نے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حوالے سے کئی قرار دادیں پاس کی ہیں لہذا بھارت اپنے شاطرانہ طرز عمل کے ذریعے نہ تو پاکستان اور نہ ہی تحریک آزادی کشمیرکوبدنام کر سکتا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان تنازعہ کشمیر کا نہ صرف ایک اہم فریق ہے بلکہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کا وکیل بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارتی غلامی کی زنجیروں میں جکڑے کشمیریوں کو بھر پور سیاسی ، سفارتی اور اخلاقی حمایت فراہم کر رہا ہے جس پر کشمیری اسکے مشکور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کو چاہیے کہ وہ بے بنیاد پروپیگنڈے، الزام تراشی اور فالس فلیگ آپریشنوں کی سیاست سے باہر آکر مقبوضہ علاقے کے زمینی حقائق کا اعتراف کرے اور وہاں سے فوجی انخلاکر کے کشمیریوں کو انکا ناقابل تنسیخ حق، حق خود ارادیت دے۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *