Input your search keywords and press Enter.

محبوبہ مفتی کا عید سے قبل کشمیری نظربندوں کی رہائی کا مطالبہ

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل نیوز ـ (سرینگر)غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے بھارتی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ عید سے قبل کشمیری نظربندوں کو رہا کرے جو علاقے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے اعتماد سازی کاپہلا حقیقی قدم ہوگا۔

ذرائع کے مطابق محبوبہ مفتی نے سرینگر میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہلی کو کشمیریوں کی آواز سننی چاہیے اور سیاسی لائحہ عمل کے تحت مذاکرات کو آگے بڑھانا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ ہم مذاکرات اور بات چیت پر یقین رکھتے ہیں اورہم وقار کے ساتھ امن چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صرف ترقی سیاسی مسائل کو حل نہیں کر سکتی۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ وادی کشمیرمیں خاموشی ،خوف کا ماحول اورنفرت فوری طور پر ختم ہونی چاہیے۔انہوں نے کہاکہ عید سے پہلے قیدیوں کو رہا کرنے سے کشمیر ی عوام کومفاہمت اور مرہم کا مضبوط پیغام جائے گا۔ انہوں نے نئی تقسیم پیدا کرنے کے بجائے پڑوسیوں کے ساتھ تجارت اور سفر کے لئے کشمیر کے تمام راستے کھولنے پر زور دیا۔ پی ڈی پی سربراہ نے کہاکہ ہمارا روڈ میپ تمام پڑوسیوں کے ساتھ کشمیر کے دروازے کھولنا ہے۔ ہم تجارت اور سفر کی آزادی چاہتے ہیں۔ دیرپا امن کے لیے وسیع تر رابطہ اور عوام سے عوام کا رابطہ ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ امن اور بات چیت ہی کشمیر اور جنوبی ایشیا کے لیے آگے بڑھنے کا واحد پائیدار راستہ ہے۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *