Input your search keywords and press Enter.

کشمیریوں کو نیشنل کانفرنس کو ووٹ دینے کی سزادی جارہی ہے: عمر عبداللہ

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم ـ غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر کے وزیرِ اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہاہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے اعتراف کیاہے کہ کشمیریوں کو نیشنل کانفرنس کو ووٹ دینے کی سزادی جارہی ہے۔

ذرائع کے مطابق بی جے پی کے رہنما اور اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سنیل شرما نے کہا تھا کہ جب تک عمر عبداللہ وزیرِ اعلیٰ ہیں، ریاستی درجہ بحال نہیں ہو سکتا۔عمر عبداللہ نے ایکس پر ایک بیان میں کہا کہ بی جے پی نے خود مان لیا ہے کہ جموں و کشمیر کے لوگوں کو ریاستی درجہ اس لیے نہیں دیا جائے گا کیونکہ انہوں نے نیشنل کانفرنس کو ووٹ دیا۔ انہوں نے کہاکچھ دن پہلے نوشہرہ میں بڑے جلسے کے بعد گھبراہٹ میں بی جے پی کی طرف سے آخرکار سچ سامنے آ ہی گیا ۔ انہوں نے کہاکہ ان کے بڑے بڑے وعدوں اور دعوو¿ں کی حقیقت یہی ہے۔ سنیل شرما نے سرینگر میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاتھامجھے حیرت ہے کہ ریاستی درجہ کیوں بحال کیا جائے جبکہ عمر عبداللہ جو شیخ عبداللہ کے خاندان سے ہیں، وزیر اعلیٰ ہیں۔ جب تک شیخ عبداللہ کے خاندان کا فرد وزیر اعلیٰ ہے، ریاستی درجہ بحال ہونا ممکن نہیں۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *