Input your search keywords and press Enter.

بھارتی پولیس نے سوپور میں آزادی پسند کارکن کی جائیداد ضبط کر لی

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل نیوز ـ (سرینگر)غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں پولیس نے کالے قانون کے تحت ایک اور حریت پسند کی غیر منقولہ جائیداد ضبط کر لی ہے۔

میڈیا سورسز کے مطابق یہ جائیداد ضلع بارہمولہ میں سوپور کے علاقے نادیہال رفیع آباد کے رشیدالدین قریشی ولد عبدالکبیر قریشی کی ملکیت ہے۔ضبط کی گئی جائیداد میں 02 کنال اراضی شامل ہے جو لشدجی نادیہال میں واقع ہے ۔مقبوضہ جموں و کشمیر میں آزادی پسند کارکنوں کے خلاف جاری کارروائیوں میں گزشتہ تین دنوں کے دوران یہ تیسری ضبطی ہے۔قابض حکام نے بتایا کہ اس طرح کی کارروائیاں تحریک آزادی کے حامیوں کو نشانہ بنانے کا حصہ ہیں۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ بھارت علاقے میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کے لیے مختلف بہانوں سے بے گناہ کشمیریوں کی املاک پر قبضہ کررہا ہے۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *