Input your search keywords and press Enter.

تنازعہ کشمیر کو دھمکیوں سے نہیں مذاکرات سے حل کریں: حریت رہنما

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل نیوز ـ (سرینگر)غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں حریت رہنماوں اور تنظیموں نے پاکستان کے خلاف بھارتی آرمی چیف جنرل اوپیندر دویدی کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئی دہلی دھمکیاں دینے کے بجائے تنازعہ کشمیر کو مذاکرات کے ذریعے حل کرے۔

ذرائع کے مطابق جنرل دویدی کے اس بیان پر کہ پاکستان کو یہ فیصلہ کرنا چاہیے کہ وہ جغرافیہ اورتاریخ کا حصہ رہنا چاہتے ہیں یا نہیں،رد عمل ظاہر کرتے ہوئے حریت رہنماو¿ں نے کہا کہ اس طرح کی بیان بازی جموں و کشمیر میں زمینی حقائق کو تبدیل نہیں کر سکتی۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کا تنازعہ بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ ہے اور اسے بھارت، پاکستان اور کشمیری عوام کی حقیقی قیادت کے درمیان بامعنی بات چیت کے ذریعے ہی حل کیا جا سکتا ہے۔ایک حریت رہنما نے کہا کہ دھمکیوں اور فوجی طاقت کے استعمال سے خطے میں امن قائم نہیں ہوسکتا اور آگے بڑھنے کا واحد راستہ مذاکرات کے ذریعے تنازعے کی بنیادی وجہ کو حل کرنا ہے۔حریت رہنماو¿ں نے کہا کہ کشمیری عوام کئی دہائیوں سے اپنے حق خودارادیت کا مطالبہ کر رہے ہیں اور اس مسئلے کو طاقت کے ذرےعے دبانے یا جارحانہ بیان بازی سے جنوبی ایشیا میں عدم استحکام ہی بڑھے گا۔انہوں نے بھارت پر زور دیا کہ وہ ظلم وجبر کی پالیسی ترک کرے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق پرامن حل تلاش کرنے کے لیے پاکستان کے ساتھ بات چیت کرے۔جنرل دویدی نے یہ بیان نئی دہلی میں ایک تقریب کے دوران دیاتھا۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *