Input your search keywords and press Enter.

سرینگر: بھارتی انتظامیہ نے مزید 2کشمیریوں کی املاک ضبط کر لیں

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل نیوز ـ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نئی دلی کے مسلط کردہ لیفٹیننٹ گورنر کے ماتحت انتظامیہ نے ضلع سری نگر میں مزید دو شہریوں کی غیر منقولہ جائیددادیں ضبط کر لی ہیں۔

میڈیا سورسز کے مطابق پولیس نے لیفٹیننٹ گورنر کے حکم پر سرینگر کی فردوس کالونی بمنہ میں مدثر احمد پیر نامی شہری کا دو منزلہ رہائشی مکان اور چار مرلہ اراضی ضبط کر لی۔ ضبط کی گئی جائیداد کی مالیت تقریبا 1.5 کروڑ روپے ہے۔

پولیس نے ایک اور کارروائی میں سرینگر ہی کے علاقے مہاراج گنج میں شفیق احمد خواجہ نامی شخص کا گھر ضبط کیا جس کی مالیت تقریبا 50 لاکھ روپے بتائی جا رہی ہے ۔شفیق احمد کا تعلق ضلع کپواڑہ کے علاقے کرناہ سے ہے۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *