Input your search keywords and press Enter.

آزاد کشمیر اسمبلی کی مخصوص نشستوں کیلیے پولنگ آج ہو گی

خواتین، ٹیکنوکریٹس و پروفیشنلز اور علماء و مشائخ کی مخصوص نشستوں پر پولنگ آج اسمبلی ہال مظفرآباد میں ہو گی، پولنگ کا عمل صبح 10 بجے شروع ہو کر دوپہر ایک بجے تک جاری رہے گا۔

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل نیوز: تفصیلات کے مطابق خواتین کی مخصوص نشستوں کے لیے مجموعی طور پر 7 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے، تاہم شاہین کوثر ڈار نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے۔ اِسی طرح خواتین کی مخصوص نشستوں پر رفعت عابد، زوبیہ خورشید، سحرش قمر، فرزانہ یعقوب، مریم ادریس اور مریم زمان کے درمیان مقابلہ ہو گا۔ دوسری جانب علما و مشائخ کی ایک مخصوص نشست پر 2 امیدوار میدان میں ہیں، جن میں حافظ طارق محمود اور محمد مظہر سعید شامل ہیں، جبکہ ٹیکنوکریٹس و پروفیشنلز کی ایک مخصوص نشست پر سید افتخار گیلانی اور صاحبزادہ ذوالفقار علی مدمقابل ہوں گے۔ بیرون ملک مقیم ریاستی باشندگان کی مخصوص نشست پر امیدوار کا بلامقابلہ انتخاب مکمل ہوگیا ہے۔ مزید برآں خواتین، ٹیکنوکریٹس و پروفیشنلز اور علماء و مشائخ کی مخصوص نشستوں پر پولنگ آج اسمبلی ہال مظفرآباد میں ہو گی، پولنگ کا عمل صبح 10 بجے شروع ہو کر دوپہر ایک بجے تک جاری رہے گا۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *