Input your search keywords and press Enter.

مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج کے جنگی جرائم جاری

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم ۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے آج جموں خطے کے ضلع کشتواڑ میں تین نوجوانوں کو ایک جعلی مقابلے میں شہید کیا اور ان کی لاشوں کو مسخ کر کے اپنی درندگی اور وحشیانہ پن کا ایک اور باب رقم کیا۔ فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے چھترو میں گزشتہ کئی روز سے جاری تلاشی آپریشن کے دوران حراست میں لینے کے بعد فرضی جھڑپ میں شہید کیا اور بعد ازاں لاشوں کو کیمیانی مادے کے ذریعے جلا دیا جس کے نتیجے میں وہ ناقابل شناخت ہو گئیں۔ ذرائٰع کے مطابق کشمیری نوجوانوں کو جعلی مقابلوں میں شہیداورانکی لاشوں کو کیمیائی مود کے ذریعے مسخ کرنے کایہ پہلا واقعہ نہیں ہے بلکہ دنیا کے سب سے بڑے نام نہاد جمہوری ملک کی نام نہاد پیشہ وارانہ فوج اب تک مقبوضہ علاقے میں اس طرح کی سینکڑوں کارروائیاں کر چکی ہے۔ بے لگام بھارتی فوجیوں کیطرف سے مقبوضہ علاقے میں جنگی جرائم کا ارتکاب روز کا معمول ہے۔ آزادی کی منصفانہ جدوجہد میں مصروف کشمیریوں کے گھروں کو بارودی مواد کے ذریعے اڑانا، نوجوانوں کی لاشوں کو مسخ کرنا بھارتی جمہوریت کے ماتھے پر ایک بدنما دھبہ ہے۔ بھارت نے گزشتہ 78برس سے کشمیریوں کی خواہشات کے منافی جموں و کشمیر پر قبضہ جما رکھا ہے۔ دنیا کا یہ نام نہاد جمہوری ملک علاقے میں بڑے پیمانے پر جنگی جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے۔ بھارتی فوج بدترین مظالم کے باوجود کشمیریوں کو زیر کرنے میں ناکام رہی ہے، وہ کشمیری نوجوانوں سے لڑنے سے قاصر ہے اور انہیں اغوا کرنے اور حراست میں لینے کے بعد جعلی مقابلوں میں شہید کر دیتی ہے۔ بھارت دراصل مقبوضہ علاقے میں ایک ہاری ہوئی لڑائی لڑ رہا ہے۔ وہ اپنی بدترین ریاستی دہشت گردی اور وحشیانہ مظالم کے باوجود کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبانے میں ناکام رہا ہے۔ شکست خودہ بھارتی فوج اب کشمیری نوجوانوں کی لاشوں کو جلا کر مسخ کر کے اپنے انتقام کی آگ بجھانے میں مصروف ہے۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *