Input your search keywords and press Enter.

سرینگر : حکمران جماعت نیشنل کانفرنس ریاستی درجے کی بحالی کیلئے نئی دلی میں احتجاج کرے گی

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل نیوز ـ (سرینگر)  بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں حکمران جماعت نیشنل کانفرنس نے علاقے کے ریاستی درجے کی بحالی اور آئینی حقوق کی واپسی کے مطالبے میں تیزی لانے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ پارٹی کے اراکین اسمبلی اور ارکین بھارتی پارلیمنٹ ، پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے آغاز پر نئی دلی میں احتجاج کریں گے ۔

ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی زیر صدارت داچھی گام پارک میں منعقدہ نیشنل کانفرنس کے ایک مشاورتی اجلاس میں کیا گیا ۔ اجلاس میں پارٹی کی آئندہ سیاسی حکمت عملی اور مقبوضہ جموںوکشمیر کے آئینی وجمہور ی حقوق سے متعلق امور پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔

اجلاس کے بعد نیشنل کانفرنس کے ترجمان اعلیٰ تنویر صادق نے کہا کہ پارٹی کے تجام قانون ساز پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے پہلے روز نئی دلی پہنچ کر ریاستی درجے کی بحالی اور آئینی ضمانتوں کے حق میں آواز بلند کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ جموںوکشمیر کے عوام اپنے جمہوری اور آئینی حقوق کی بحالی کے منتظر ہیں اور اب وقت آگیا ہے کہ جو حقوق عام سے چھین لیے گئے ہیں ، انہیں واپس حاصل کرنے کیلئے بھر پور سیاسی جدوجہد کی جائے ۔ تنویر صادق نے کہا کہ نیشنل کانفرنس ریاستی درجے کی بحالی کیلئے تمام جمہوری اورآئینی راستے اختیار کرے گی ، نئی دلی میں پارٹی وفد مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں سے بھی ملاقات کرے گا اور کشمیریوں کے مطابات کے حق میں حمایت حاصل کرنے کی کوشش کرے گا۔بھارتی پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس عام طور پر ہر برس جولائی اور اگست کے مہینوں میں ہوتا ہے۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *