Input your search keywords and press Enter.

محکمہ داخلہ آزادکشمیر کا آج سے انٹرنیٹ سروس مرحلہ وار بحال کرنے کا اعلان

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل نیوز: محکمہ داخلہ آزاد کشمیر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مظفرآباد ڈویژن کے ضلع نیلم میں انٹرنیٹ سروس مکمل طور پر بحال کر دی گئی ہے، جبکہ ضلع حویلی کہوٹہ میں بھی انٹرنیٹ سروس مکمل بحال کر دی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ میرپور اور بھمبر میں ڈی ایس ایل سروس بحال کر دی گئی ہے، جبکہ جہلم ویلی، باغ، دھیرکوٹ اور کوٹلی میں فی الحال صرف تعلیمی اداروں اور بینکوں کے لیے ڈی ایس ایل سروس بحال کی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ کے مطابق تعلیمی اداروں اور بینکوں کو وائٹ لسٹڈ ڈی ایس ایل کنکشن فراہم کیے جائیں گے، وائٹ لسٹ کیے جانے والے اداروں کے سربراہان کو حلف نامہ جمع کرانا ہو گا، جبکہ اس بات کی ضمانت بھی دینا ہو گی کہ انٹرنیٹ سروس کو قومی سلامتی کے خلاف استعمال نہیں کیا جائے گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پونچھ ڈویژن کے اضلاع راولاکوٹ اور سدھنوتی میں انٹرنیٹ سروس بدستور معطل رہے گی۔ واضح رہے کہ نومنتخب وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ وادی میں انٹرنیٹ سروس آئندہ 2 روز کے اندر بحال کر دی جائے گی۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *