Input your search keywords and press Enter.

آزاد کشمیر کی تشویشناک صورتحال اور راولاکوٹ لہو لہان۔ قاسم سوری

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل نیوز ـ راولاکوٹ، مظفر آباد اور باغ میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں جاری ہیں، انسانی حقوق کی تنظیموں اور آزاد میڈیا کی فوری رسائی کا مطالبہ، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے راولاکوٹ میں دھرنے کے پر امن اور نہتے مظاہرین پر شب خون مارا گیا ڈرون حملے اور وحشیانہ فائرنگ کی گئی، زخمیوں کو ہسپتالوں سے اٹھا کر اغواء کیا جا رہا ہے، گھروں کو آگ لگائی جا رہی ہے، تازہ ترین اغواء پلندری ہسپتال سے شدید زخمی سردار شاداب خان کو نامعلوم افراد اٹھا کر لے گئے ہیں اس سے پہلے بھی انہیں ہسپتال سے اغواء کرنے کی کوشش کی گئی جسے ہسپتال انتظامیہ نے ناکام بنایا تھا، اس کے بعد سردار شاداب خان کے بھائی سہراب کو بھی اغواء کر لیا گیا ہے، شدید زخمیوں کو ہسپتالوں سے اغواء کر کے پاکستانی فوج کشمیریوں سے کس چیز کا بدلہ لے رہی ہے؟ 1971 میں فوج نے یہی حالات پیدا کر کے پاکستان کو توڑا، بلوچستان کا حال ہمارے سامنے ہے جس کے 95 فیصد پر حکومت اور فوج کی رٹ ہی نہیں ہے، خیبر پختونخوا میں گورنر راج نافذ کر دیا ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھی اتنا ظلم نہیں ہوا جتنا آج آزاد کشمیر میں ہو رہا ہے۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *