سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل نیوز (سرینگر) :نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے دفعہ 370 کی منسوخی کو برقرار رکھنے سے متعلق بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کو ”مکمل طور پر جانبدار“ قرار دیا ہے۔
فاروق عبداللہ نے سرینگر میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے نئی دہلی سے مقبوضہ جموں و کشمیر کے ریاست کا درجہ بحال کرنےسے متعلق وعدے پر سوال اٹھایا۔
انہوں نے کہا، ”سپریم کورٹ کا فیصلہ مکمل طور پر غلط تھا۔ اپنے 2023 کے فیصلے سے قبل، سپریم کورٹ پہلے ہی دفعہ 370 کو مستقل قرار دے چکی تھی اور یہ کہ اسے کالعدم نہیں کیا جا سکتا۔“
واضح ر ہے کہ دسمبر 2023 میں، بھارتی سپریم کورٹ نے مودی حکومت کے 5 اگست 2019 کے اس فیصلے کو برقرار رکھا تھا جس کے تحت دفعہ 370 کو کالعدم قرار دیا گیا تھا، جس کے تحت جموں و کشمیر کو خصوصی حیثیت حاصل تھی۔
فاروق عبداللہ نے نئی دہلی کے مقبوضہ جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ بحال کرنے کے عزم پر بھی سوال اٹھایا اور پوچھا کہ یہ وعدہ کیوں پورا نہیں کیا گیا۔
