Input your search keywords and press Enter.

مسئلۂ فلسطین و کشمیر کو پاکستان کے نصابِ تعلیم میں شامل کرنے کی اہمیت

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل نیوز (اسلام آباد) : جامعۃ الرضا اسٹوڈنٹس سوسائٹی نے اپنی ہفتہ وار نشست میں مسئلۂ فلسطین و کشمیر کو پاکستان کے نصابِ تعلیم میں شامل کرنے کی اہمیت کو موضوع گفتگو بنایا۔ اس موقع پر طلبا نے کہا کہ فلسطین اور کشمیر کا مسئلہ صرف عرب دنیا اور پاکستان و ہندوستان کا داخلی مسئلہ نہیں بلکہ یہ پوری اُمتِ مسلمہ کے مشترکہ مسائل ہیں، جن سے نئی نسل کو آگاہ کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ فلسطین اور مقبوضہ کشمیر میں جاری اسرائیلی جارحیت، انسانی حقوق کی پامالی اور بیت المقدس کی بے حرمتی پر خاموشی اختیار کرنا نوجوان نسل کو دینی و تاریخی شعور سے محروم رکھنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے مطالعہ پاکستان، اسلامیات ، شہریت، علوم سیاسی اور سوشیالوجی جیسے مضامین میں فلسطین و کشمیر کی تاریخ، دینی اہمیت اور موجودہ صورتحال کو شامل کرنے کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔ ان کے مطابق ہمیں اپنی نوجوان نسل کو صرف سائنسی اور فنی تعلیم تک محدود نہیں رکھنا چاہیے بلکہ دینی اور قومی شعور بھی دینا چاہیے، جس کے لیے مسئلۂ فلسطین و کشمیر کو نصاب کا حصہ بنانا وقت کی ضرورت ہے۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *