Input your search keywords and press Enter.

حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ کو آزاد کشمیر کے صدارتی ایوارڈسے نوازا گیا

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل نیوز (مظفرآباد) :کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ کو ملنے والا آزاد جموں وکشمیر کا صدارتی ایوارڈ انکے نمائندہ خصوصی شیخ عبدالمتین نے آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کے 79ویں یومِ تاسیس کے موقع پر دارالحکومت مظفرآباد میں منعقدہ مرکزی تقریب میں وصول کیا۔

تقریب میں صدرِ ریاست ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان، وزیراعظم افتخار گیلانی، وزرا ، سیاسی قائدین اور کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماوں نے شرکت کی۔

مسرت عالم بٹ کو تحریکِ آزادی کشمیر کے لیے گراں قدر خدمات کے اعتراف میں اس اعزاز سے نوازا گیا۔یاد رہے کہ مسرت عالم بٹ گزشتہ کئی برس سے نئی دلی کی تہاڑجیل میں جھوٹے مقدمات میں قید ہیں۔

اس موقع پر حریت رہنما ایڈووکیٹ پرویز احمد شاہ، راجہ خادم حسین، زاہد اشرف، مشتاق الاسلام اور عبدالمجید میر بھی موجود تھے۔

کل جماعتی حریت کانفرنس نے اس اعزاز کو تحریکِ آزادی کشمیر اور کشمیری عوام کی قربانیوں کا اعتراف قرار دیتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حقِ خودارادیت کے حصول تک جدوجہد جاری رہے گی۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *