Input your search keywords and press Enter.

بھارت نے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کودبانے کیلئے ان کے خلاف اعلان جنگ کررکھا ہے ، حریت کانفرنس

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل نیوز (سرینگر) :غیر قانونی طورپربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ کشمیریوں کو بھارتی ظلم و ستم سے نجات دلانے کے لیے مسئلہ کشمیر کے جلد از جلد حل میں اپنا کردار ادا کرے۔

ذرائع کے مطابق حریت ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ مودی کی بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کے نہتے عوام کے خلاف اعلان جنگ کرر کھا ہے تاکہ ان کی جاری تحریک آزادی کو دبایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر ایک تسلیم شدہ عالمی حقیقت ہے اور بھارت سے مطالبہ کیا کہ وہ اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق اس کے حل کے لیے اقدامات کرے۔انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ دیرینہ تنازعہ کشمیر کو اس کے تاریخی تناظر میں حل کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے کے بجائے،مودی حکومت فوجی طاقت کے بل پر اس خطے کو اپنے زیرِ تسلط رکھنا چاہتی ہے۔

حریت ترجمان نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو کچلنے کے لیے دہشت گردی کو ریاستی پالیسی کے طور پر استعمال کر رہا ہے اور مودی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کے نہتے عوام کے خلاف جنگ چھیڑ رکھی ہے۔

انہوںنے کہاکہ 5اگست 2019 کے بعد سے، جب بی جے پی حکومت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت منسوخ کر کے فوجی محاصرہ کرلیاتھا، بھارتی ریاستی دہشت گردی میں تیزی آئی ہے۔عبدالرشید منہاس نے کہا کہ بھارت اپنی ہٹ دھرمی جاری رکھتے ہوے کشمیریوںکو انکا حقِ خود ارادیت دینے سے مسلسل انکار کر رہا ہے، جس کے حصول کے لیے وہ گزشتہ سات دہائیوں سے زائد عرصے سے بے مثال قربانیاں دے رہے ہیں۔

حریت ترجمان نے انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں بالخصوص اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ علاقے میں بھارتی افواج کے ظلم و تشدد اور غیر قانونی اقدامات کا نوٹس لیں۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *