راولاکوٹ (سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل نیوز): چند روز قبل راولاکوٹ میں مبینہ ڈرون حملے میں شدید زخمی ہونے والا نوجوان احتشام افراز آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گیا۔
مقامی ذرائع اور اہلِ خانہ کے مطابق، احتشام افراز کا تعلق راولاکوٹ کے نواحی علاقے حسین کوٹ سے تھا۔ وہ اپنے والدین کا واحد بیٹا، پانچ بہنوں کا اکلوتا بھائی اور پورے خاندان کا واحد سہارا تھا۔ چند روز قبل ہونے والے واقعے میں شدید زخمی ہونے کے بعد سے وہ زیرِ علاج تھا، تاہم آج وہ زندگی کی بازی ہار گیا۔
