Input your search keywords and press Enter.

جس نے بھی شہداکشمیر سے بیوفائی کی وہ عبرت کا نشان بنا،ڈاکٹر مشتاق

مظفرآباد (سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل نیوز) جماعت اسلامی آزاد کشمیر و گلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہا ہے کہ اقتدار کی کرسیوں نے کبھی کسی کے ساتھ وفا نہیں کی اور جس نے بھی 6 لاکھ کشمیری شہدا کے مقدس لہو سے بے وفائی کی وہ عبرت کا نشان بنا، ہم شہدا کا لہو رائیگاں نہیں جانے دیں گے، وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف، سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اور ان کی پوری ٹیم نے نیلم ویلی میں سیز فائر لائن کے قریب جا کر اپنی تقاریر میں مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کے حق میں ایک لفظ تک نہیں کہا، جس سے کنٹرول لائن کے اس پار مقبوضہ کشمیر میں شدید مایوسی کا پیغام گیا ہے۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہا کہ صدر اور وزیراعظم پاکستان کے آزاد کشمیر کے دورے اپنی سیاسی جماعتوں کی تشہیر کے بجائے قومی نوعیت کے ہونے چاہئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام پاکستان سے بے پناہ محبت کرتے ہیں اور جب بھی پاکستانی قیادت آزاد کشمیر آتی ہے تو مقبوضہ کشمیر کے عوام بھی اس دورے سے بڑی توقعات وابستہ کر لیتے ہیں کہ یہاں سے ان کے حق میں توانا آواز بلند ہو گی۔امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے 80 لاکھ کشمیریوں کو ایک کھلی جیل میں قید کر رکھا ہے اور انہیں بنیادی انسانی حقوق سے محروم کر کے ان کے اسلامی تشخص کو مٹانے اور آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے حکومت پاکستان پر زور دیا کہ’’معرکہ حق‘‘ کے بعد عالمی سطح پر پاکستان کے بڑھتے ہوئے مقام اور وقار سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے فوری اور فیصلہ کن اقدامات کیے جائیں۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *