Input your search keywords and press Enter.

جموں : سروس رائفل سے اچانک گولی چلنے سے ہیڈ کانسٹیبل زخمی

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل نیوز (جموں): غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے شہر جموں میں بھارتی پولیس کا ایک ہیڈ کانسٹیبل اپنی سروس رائفل سے اچانک گولی چلنے سے شدیدزخمی ہو گیاہے۔
سپورٹ کشمیر نیوز کے مطابق جموں کے علاقے گلشن گرائونڈ میںیہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پولیس اہلکار اپنی سروس رائفل صاف کر رہا تھا۔ اسے فوری طور پر گورنمنٹ میڈیکل کالج ہسپتال جموں منتقل کیا گیا ۔پولیس کے ترجمان نے میڈیا کو بتایاہے کہ ہیڈ کانسٹیبل سنجیو کمارگلشن گرائونڈ، گاندھی نگر جموں میں ڈیوٹی کے دوران اپنی سروس رائفل سے حادثاتی طور پرگولی چلنے سے زخمی ہو گیاہے ۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *