Input your search keywords and press Enter.

سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر فاروق حیدر کا انکشاف: “الحاقِ پاکستان صرف ایک سیاسی نعرہ ہے، کشمیر صرف کشمیریوں کا ہے”

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل نیوز (مظفرآباد):— آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان نے ایک حیران کن بیان میں کہا ہے کہ “الحاقِ پاکستان صرف ایک سیاسی نعرہ ہے، کشمیر صرف کشمیریوں کا ہے”۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ کسی کے دباؤ میں آ کر اپنی رائے تبدیل نہیں کریں گے۔

فاروق حیدر خان نے انکشاف کیا کہ ان کے پاس اپنی ذاتی گاڑی تک نہیں ہے، اور وہ اقتدار میں رہ کر بھی کسی قسم کا ذاتی فائدہ حاصل نہیں کرتے رہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ کشمیری عوام کو خود کرنا ہے، نہ کہ اسلام آباد یا دہلی کو۔

سابق وزیر اعظم نے واضح کیا کہ ان کی سیاست کا محور ہمیشہ کشمیر کی خودمختاری اور عوامی نمائندگی رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ “ہمیں اپنی شناخت اور حقِ خودارادیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرنا چاہیے۔”

سیاسی حلقوں میں فاروق حیدر خان کے اس بیان کو اہم اور غیر معمولی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ بیان خطے کی سیاست میں نئی بحث کو جنم دے سکتا ہے۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *