Input your search keywords and press Enter.

بھارت مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں میں ملوث ہے، پاکستان

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل نیوز (نیویارک:) اقوام متحدہ میں پاکستان کے نگران مستقل مندوب عثمان جاوید نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں میں ملوث ہے ، جس کے واضح ثبوت موجود ہیں۔
 عثمان جاوید نے یواین جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کوجوابدہ نہ ٹھہرانا اقوام متحدہ کی ساکھ پرسوالیہ نشان ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارت نے مقبوضہ کشمیرمیں7دہائیوں سے کشمیری عوام کو حق خودارادیت سے محروم کررکھا ہے جو کہ سلامتی کونسل کی متعدد قراردادوں کی صریح خلاف ورزی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے اپنے غیر قانونی قبضے کو برقرار رکھنے کے لیے انسانی حقوق کی سنگین اور منظم پامالیوں اور ظلم و ستم پر مبنی جرائم کی مہم شروع کر رکھی ہے۔عثمان جاوید کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں 5 اگست 2019 کے بعد بھارت کا ظلم شدت اختیار کرگیا، کشمیری قیادت قید،عوام پرتشدد، خواتین کی بے حرمتی، بچوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ مقبوضہ کشمیرمیں7دہائیوں سے کشمیری اپنے ناقابل حق خودارادیت سے محروم ہیں۔ مقبوضہ کشمیرمیں 5 اگست 2019 کے بعد بھارتی مظالم شدت اختیار کرگئے ہیں۔ کشمیری حریت قیادت قید،عوام پرتشدد، خواتین کی بے حرمتی اور بچوں کو بھی وحشیانہ ظلم و تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔عثمان جاوید نے کہا کہ بی جے پی حکومت نے کشمیری عوام پر اجتماعی سزا مسلط کر رکھی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ سب کچھ 2018 اور 2019 میں انسانی حقوق کے ہائی کمشنر کی رپورٹوں، انسانی حقوق کونسل کی مشترکہ کمیونیکیشنز، خصوصی نمائندوں کی رپورٹس اور او آئی سی کے مشترکہ اعلامیوں اور قراردادوں میں واضح طور پر دستاویزی شکل میں موجود ہے۔ اس کے باوجود اقوام متحدہ کا بھارت کو جواب دہ نہ ٹھرانا سوالات جنم دے رہا ہے۔۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کو جموں و کشمیر پر انسانی حقوق کے دفتر کی تیسری رپورٹ کا انتظار ہے

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *