Input your search keywords and press Enter.

بھارتی پولیس نے کولگام سے راجوری کا نوجوان گرفتارکرلیا

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل نیوز (سرینگر):غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی پولیس نے منگل کو راجوری سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کوکولگام سے گرفتار کرلیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتارشخص جس کی شناخت محمد فرید بجارڑ کے طورپرہوئی ہے اورجو گنڈہ خواص راجوری کا رہائشی ہے،گزشتہ سات سال سے گرفتاری سے بچ رہا تھا۔ قابض حکام نے بتایا کہ محمد فرید بجارڈ گرفتاری سے بچنے کے لیے 2018سے فرار تھا جسے مخصوص اطلاع ملنے پر گرفتارکیاگیا۔ واضح رہے قابض حکام کشمیری نوجوانوں کو گرفتار اورنظربند کرنے کے لئے مختلف بہانے تلاش کررہے ہیں اورسالوں پرانے مقدمات کو دوبارہ کھول رہے ہیں۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *