Input your search keywords and press Enter.

حریت کانفرنس کا تحریکِ حریت کے شہید رہنما الطاف شاہ کو خراجِ عقیدت

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل نیوز (سرینگر) :غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے سینئر حریت رہنما الطاف احمد شاہ کو ان کے یومِ شہادت پر زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا ہے جو 2022 میں آج ہی کے دن بھارتی جیل میں شہید ہو ئے تھے۔

ذرائع کے مطابق الطاف احمد شاہ قائد حریت سید علی گیلانی کے داماد تھے۔ انہیں 2017 میں گرفتار کیے جانے کے بعد نئی دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں رکھا گیا تھا جہاں انہیں گردوں کے کینسر کی آخری اسٹیج کی تشخیص ہوئی تھی۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان، تحریکِ حریت جموں و کشمیر، جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی (ڈی ایف پی) اور دیگر تنظیموں نے اپنے بیانات میں کہا کہ الطاف احمد شاہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کی جانب سے ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنے۔ ان کے مطابق دورانِ حراست ان کی موت ہندوتوا نظریے کی حامل بی جے پی حکومت کی اس گہری سازش کا حصہ تھی جس کا مقصد جیل میں نظربند حریت قیادت کو ختم کرنا ہے۔

انہوں نے اقوامِ متحدہ، اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ غیر قانونی طور پر نظر بند تمام آزادی پسند کشمیری رہنماوں کی فوری رہا ئی کے لئے بھارت پر دباو¿ ڈالیں۔ ان رہنماو¿ں میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ، محمد یاسین ملک، شبیر احمد شاہ، آسیہ اندرابی، نعیم احمد خان اور دیگر رہنما شامل ہیں۔ انہوں نے عالمی اداروں پر زور دیا کہ وہ اقوامِ متحدہ کی قراردادوں اور جموں و کشمیر کے عوام کی امنگوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *