Input your search keywords and press Enter.

”بی جے پی “مقبوضہ جموں وکشمیر میں فرقہ وارانہ کشیدگی کو ہوا دے رہی ہے ، پی ڈی پی

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل نیوز (سری نگر): بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) نے ”فرقہ وارانہ کشیدگی کو ہوا دینے اور مسلم طلباء کے ساتھ امتیازی سلوک “ پر بھارتیہ جنتاپارٹی(بی جے پی)کوکڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

”پی ڈی پی“ کے ایڈیشنل ترجمان زہیب یوسف میر نے سرینگر میں ایک بیان میں بی جے پی رہنماو¿ں کے حالیہ بیانات اور اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وہ علاقے میں فرقہ وارانہ تقسیم کو مزید گہرا کرنے کے مقصد سے ایک گمراہ کن بیانیے کو آگے بڑھا رہے ہیں۔انہوںنے مقبوضہ علاقے کی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سنیل کمار شرما کی قیادت میں ایک وفد کا حوالہ دیا جس نے حال ہی میں لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی تھی اور مسلم طلبا کے داخلوں کو منسوخ کرنے اورہندوﺅں کیلئے مخصوص نشستیں ریزرو کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی تجاویز مسلم کمیونٹی کو پس پشت ڈالنے کی دانستہ کوشش ہیں۔
زہیب یوسف میر نے حکام پر زور دیا کہ وہ بلا امتیاز مذہب تمام شہریوں کے لیے مساوی مواقع کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ اس طرح کے تفرقہ انگیز اقدامات سے جموں و کشمیر کے نوجوانوں کی مایوسی میں اضافہ ہوگا۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *