Input your search keywords and press Enter.

مقبوضہ علاقے میں بھارتی جبر جاری، ایک اور کشمیری کی جائیداد ضبط

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل نیوز (سرینگر ): بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ تنازعہ کشمیر کے حل کے بغیر جنوبی ایشیا میں پائیدار امن و ترقی ممکن نہیں اور نہ ہی پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات بہتر ہوسکتے ہیں۔

 حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ تنازعہ کشمیر کا بہترین حل اقوام متحدہ کی قراردادوں میں مضمر ہے ، بھارت نے گزشتہ سات دہائیوں سے زائد عرصے سے جموںوکشمیر پر طاقت کے بل پر قبضہ جما رکھا ہے اور وہ کشمیریوں کے جذبہ حریت کو دبانے کیلئے مقبوضہ علاقے میںانسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی ہٹ دھرمی اور غیر حقیقت پسندانہ طرز عمل نے پورے خطے کے امن کودائو پر لگا رکھا ہے ۔حریت ترجمان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر زور دیا کہ وہ جموںوکشمیر کے بارے میں اپنی متعلقہ قراردادںپر عملدرآمد کے لیے بھارت پر دبائو ڈالے۔

دریں اثنا نئی دلی کے مسلط کر دہ لیفٹیننٹ گورنر کے ماتحت انتظامیہ نے ضلع ادھم پور میں ایک اور کشمیری مسلمان طارق حسین کی جائیداد ضبط کر لی ہے۔بھارتی پولیس نے ضلع بارہمولہ میں مقامی مسلم ادارے” فلاح الدارین” کے خلاف کالے قانون”یو اے پی اے” کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔پولیس نے ادارے پر چھاپہ مار کو عملے کو بھی سخت ہراساں کیا۔

ڈگری کالج برائے خواتین کٹھوعہ کی ایک طالبہ سمیرا نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ بھارتی پیرا ملٹری بارڈر سکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران انکے گھر میں گھس کر انہیں سخت ہراساں کیا اور انتہائی نازیبا جملے استعمال کئے ۔ طالبہ نے کہا کہ اس واقعے کے بعد وہ اور اسکے والدین خوفزدہ ہیں اورخود کو انتہائی غیر محفوظ سمجھتے ہیں۔ضلع کٹھوعہ میں کچھ عرصہ قبل پراسرار طور ہلاک ہونے والے تین افراد کے اہل خانہ نے کہا ہے کہ قابض انتظامیہ اس واقعے کی تحقیقات کو دانستہ طور پر دبارہی ہے۔ا نہوںنے انتظامیہ اور پولیس کے ناروا رویے کے خلاف غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال شروع کردی ہے۔

پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے ترجمان نے ایک بیان میں فرقہ وارانہ کشیدگی کو ہوا دینے اور مسلم طلباء کے ساتھ امتیازی سلوک پر بھارتیہ جنتاپارٹی کوکڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس نے جموںمیں معروف انگریزی اخبار ”کشمیر ٹائمز ”کے دفتر پر”ایس آئی اے” کے چھاپے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے مقبوضہ علاقے میں آزادی صحافت پر قدغن کی مودی حکومت کی کوششوں کا حصہ قرار دیا ہے۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *