سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل نیوز (دہلی) :دہلی ہائی کورٹ نے تہاڑ جیل حکام کو جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے غیر قانونی طور پر نظر بند سربراہ محمدیاسین ملک کو علاج ومعالجے کی مناسب سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
عدالت نے تاہم دلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) میں داخل کرانے کے حوالے سے دائر یاسین ملک کی عرضداشت پر کوئی حکم جاری نہیں کیا۔ جسٹس نینا بنسل کرشنا پر مشتمل ہائیکورٹ کے یک رکنی بنچ نے عرضداشت پر سماعت کرتے ہوئے جیل حکام کو ہدایت کی کہ وہ یاسین ملک کو علاج کی بہتر سہولیات فراہم کریں۔
عدالت نے مزید کہا کہ اگر جیل کے اندر علاج کی بہتر سہولت دستیاب نہیں ہے تو انہیں ایسے ہسپتال لے جانا چاہیے جہاں ایسی سہولیات موجود ہوں۔یاسین ملک نے یہ عرضداشت گزشتہ برس دائر کی تھی ۔
محمد یاسین ملک دل اور گردوں کے سنگین عوارض میں مبتلا ہیں اور انہیں بہتر علاج کی سخت ضرورت ہے-
