سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل نیوز (اسلام آباد): بھارت میں مودی کی ہندوتوا حکومت منظم طریقے سے کشمیریوں کی منفرد شناخت اور جموں وکشمیر پر اسکے عوام کے حق کو ختم کرنے کی ہرممکن کوشش کر رہی ہے۔
ہندوتواآر ایس ایس کے زیر اثر بی جے پی حکومت کا مقصد مقبوضہ جموں و کشمیر میں آبادی کے تناسب کو بگاڑنے کے ذریعے مقبوضہ علاقے کی مسلم اکثریتی شناخت کو اقلیت میں تبدیل کرنا ہے ۔ہندوتوالیڈر کھلے عام مقبوضہ کشمیر کے منفرد ثقافتی اور مسلم اکثریتی شناخت کو مٹانے کے دعوے کر رہے ہیں جو کہ ہندوتوا تنظیموں بی جے پی اورآر ایس ایس کا دیرینہ نظریاتی مشن ہے۔جموں و کشمیر کوبھارت میں مکمل طور پر ضم کرنا اور اسکی خود مختاری، شناخت اور کشمیریوں کے تمام حقوق چھیننا بی جے پی اور آر ایس ایس کا دہائیوں پرانا خواب ہے ۔نریندر مودی مقبوضہ کشمیرکو ہندوتوا نظریات کے زیر تسلط ایک تجربہ گاہ میں تبدیل کرنا چاہتاہے لیکن کشمیری عوام اپنی منفردشناخت کو مٹانے کی مودی حکومت کی ہر کوشش کے خلاف مزاحمت کیلئے پر عزم ہیں اور کشمیری بھارت کی محکومی کے بجائے شہادت کو ترجیح دیں گے ۔ انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں کو کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف اپنی آواز بلند کرنی چاہیے اورمقبوضہ کشمیرمیں بین الاقوامی قوانین اور کشمیریوں کے حق خودارادیت کو پامال کرنے پر بھارت کا احتساب کرنا چاہیے ۔
