Input your search keywords and press Enter.

مقبوضہ کشمیر، بھارتی فورسز کی محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں جاری

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم ۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز کی محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں اور مقامی لوگوں کی تلاشی کا سلسلہ جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی فورسز نے اسلام آباد اور کولگام اضلاع کے علاقوں بجبہاڑہ، ڈونی پورہ سنگم اور قاضی گنڈ میں سرینگر جموں ہائی وے کے ساتھ بڑے پیمانے پر تلاشی کی کارروائی کی اور گاڑیوں کی چیکنگ کی۔ بھارتی فورسز نے ان کارروائیوں کے دوران علاقے میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کا مطالبہ کرنے والے کشمیریوں کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا۔ ادھر بھارتی فوج، پیراملٹری سی آر پی ایف اور اسپیشل آپریشنز گروپ کے اہلکاروں نے بڑے پیمانے پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں شروع کیں۔ بھارتی فورسز نے راجوری، سانبہ، کٹھوعہ، ادھم پور اور ڈوڈہ اضلاع کے علاقوں کی طرف جانے والے راستوں پر تلاشی اور نگرانی کاسلسلہ تیز کر دیا ہے۔ ان اضلاع میں لوگوں کی نقل و حرکت اور سرگرمیوں کی نگرانی کے لیے متعدد قابض فورسز کی متعدد چوکیاں بھی قائم کی گئی ہیں۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *