سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم ۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے بھارتی ریاست بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار کی طرف سے مسلم خاتون ڈاکٹر کا حجاب کھنچنے شرمناک واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے نتیش کمار سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق عمر عبداللہ نے سری نگر میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک خاتون چاہے وہ مسلمان ہو یا حجاب پہنتی ہو پر اس طرح ہاتھ ڈالنا اس کے کپڑوں کو چھونا انتہائی شرمناک حرکت ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے عہدے پر فائز شخص کو کوئی حق حاصل نہیں کہ وہ کسی خاتون کے کپڑوں کو چھوئے یا پھر زبردستی اس کا حجاب کھینچے۔ انہوں نے نتیش کمار سے خاتون ڈاکٹر سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔ واضح رہے کہ نتیش کمار کی طرف سے سی ایم ہائوس میں تقرر نامے دینے کی تقریب کے دوران مسلم ڈاکٹر کا زبردستی حجاب کھینچے پر دنیا بھر میں کڑی تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے اور نتیش کمار کے اس شرمناک اقدام کو شرمناک اور توہین آمیز قرار دیا ہے۔
وزیراعلیٰ عمر عبداللہ کی طرف سے نتیش کمار سے معافی مانگنے کا مطالبہ
